ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عصمت دری کے الزام میں بالاخر بی جے پی کے قد آور لیڈر سوامی چنمیانند گرفتار

عصمت دری کے الزام میں بالاخر بی جے پی کے قد آور لیڈر سوامی چنمیانند گرفتار

Fri, 20 Sep 2019 11:23:16    S.O. News Service

لکھنو 20/ستمبر(ایس او نیوز) بی جے پی کے قد آورلیڈر اور سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کو بالاخر اُترپردیش ایس آئی ٹی نے قانون کی ایک طالبہ سے عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ سوامی کو اب میڈیکل ٹیسٹ کے لئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اُنہیں آج جمعہ کی صبح 8.50 کو گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ چینمیانند کے خلاف قانون کی ایک طالبہ نے 12صفحات پر مشتمل عصمت دری کی شکایت کی تھی بعد میں معاملہ جب  ایس آئی ٹی (اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم)  کے سپرد کیا گیا تو طالبہ نے ایس آئی ٹی کے سامنے بیان دیا تھا۔ اس موقع پر کئی چونکا دینے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ  چنمیانند نے بلیک میل کرتے ہوئے اُس کا جسمانی استحصال کیا تھا۔ متاثرہ کا ہوسٹل کے باتھ روم میں نہانے کا وڈیو بنایا گیا اوراُس وڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ایک سال تک ریپ کرتا رہا۔ ساتھ ہی متاثرہ نے بتایا کہ چنمیانند نے جسمانی استحصال کی وڈیو بھی بنائی ہے۔ چنمیانند متاثرہ سے مساج کرنے کا بھی دباو بناتا تھا اور کئی بار اُس کے ساتھ بندوق کے دم پر بھی ریپ ہوا ہے۔

لڑکی نے بھی اپنے بچاو کے لئے چنمیانند کا وڈیو بنایا ہے، لڑکی نے اُس کے لئے اپنے عینک میں خفیہ کیمرہ لگایا اور چنمیانند کا وڈیو بنایا۔

عصمت دری کا الزام لگانے والی لڑکی نے گھرپاس میں ہونے کے باوجود ہاسٹل میں رہنے کے پیچھے کے مقصد کا بھی خلاصہ کیا ہے، اُس نے بتایا ہے کہ وہ ایل ایل ایم میں ایڈمیشن لینے کے لئے گئی تھی، لیکن چنمیانند نے اُسے نوکری دے دی۔ ملازمت میں کام کا زیادہ بوجھ ہونے کی وجہ سے اُسے ہوسٹل میں رہنا پڑا، جہاں اُس کے ساتھ غلط ہوا۔

منگل کو پولس کی ایس آئی ٹی نے لڑکی کے شاہجہاں پور میں واقع ہاسٹل کے کمرے میں عصمت دری کے ثبوت تلاش کئے۔ رپورٹوں کے مطابق چنمیانند معاملے میں خصوصی جانچ دستہ (ایس آئی ٹی) نے متاثرہ لڑکی کے ہاسٹل کاکمرہ دیکھا اورثبوت جٹائے۔ ایس آئی ٹی دوپہر میں کالج کیمپس پہنچی۔ ٹیم نے قریب پانچ گھنٹے تک متاثرہ کے کمرے کا باریکی سے مشاہدہ کیا، ٹیم کے ساتھ فارنسیک کے خصوصی ماہرین بھی موجود رہے۔ متاثرہ جس کمرے میں رہتی تھی، پولس نے اُسے سیل کیا تھا، ایس آئی ٹی نے اُس کی سیل توڑ کر موقع کا معائنہ کیا۔

 


Share: